Search This Blog

Powered by Blogger.

Blog Archive

Navigation

پیاز کا چھلکا بغیر آنسوؤں کے صرف 1 سیکنڈ میں اتارنے کا طریقہ، ویڈیو دیکھیں


پیاز کا چھلکا اتارتے وقت آنسو آنا معمولی بات ہے البتہ جب تعداد میں زیادہ ہو تو یہ چھوٹا سا کام بھی بہت کٹھن ہوجاتا ہے۔

عام طور پر ایک پیاز کا چھلکا اتارنے میں دو سے تین منٹ لگتے ہیں اگر کوئی ماہر باورچی اتارنے یا کاٹنے کھڑا ہو تو وہ اتنے ہی وقت میں پیاز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بھی کردیتا ہے۔
انٹرنیٹ پر ایک شخص نے پیاز کا چھلکا اتارنے کا آسان طریقہ بتا کر بالخصوص خواتین کی بڑی مشکل دور کردی۔
Media player poster frame
Play
0%
Volume
جیمز ریمبو نے ایک سیکنڈ میں بغیر آنسوؤں کے پیاز کا چھلکا اتارنے کے طریقے کی ویڈیو شیئر کی۔ اُن کا یہ طریقہ صارفین کو بہت زیادہ پسند آیا اسی وجہ سے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے پیاز کو چھلکے سمیت درمیان سے تھوڑا سا کاٹا اور پھر اس پر زور سے مکا مارا جس کے بعد چھلکا خود ہی علیحدہ ہوا اور انہوں نے آسانی سے اسے اتار دیا۔
اس کام میں جیمز کو صرف ایک سیکنڈ کا وقت لگا۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب آپ بھی بغیر روئے پیاز کا چھلکا اتار سکتے ہیں۔
Share
Banner

Aashan Ashfaque

Post A Comment:

0 comments: