Search This Blog

Powered by Blogger.

Blog Archive

Navigation

انگلینڈ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ

کراچی : دورہ انگلینڈ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لے لیے گئے، قومی ٹیم کا اسکواڈ 28 جون کو انگلینڈ روانہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں7کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کے کورونا ٹیسٹ صبح9بجے سےشروع ہوئے، جہاں سرفرازاحمد، فواد عالم،سہیل خان، اسدشفیق، شان مسعود، محمد حسنین ،کاشف بھٹی کے ٹیسٹ لیے گئے۔
اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل کھلاڑیوں کا درجہ حرارت بھی چیک کیا گیا، شان مسعود، فوادعالم اور سرفراز احمد کرونا ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے دے کر داپنے گھروں کو روانہ ہوگئے، اس کے علاوہ بیٹنگ کنسلٹنٹ یونس خان کا ٹیسٹ بھی نیشنل اسٹیڈیم میں لیا گیا،
Media player poster frame

Play
0%
Volume
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ28جون کو انگلینڈ روانہ ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ میں3ٹیسٹ اور3ٹی20میچز کھیلے گی، ٹیسٹ سیریز5اگست جبکہ ٹی20میچز28اگست سے شیڈول ہیں۔
یاد رہے کہ دو دن قبل چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتا
نہیں ہوگا، اس سلسلے میں پی سی بی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ ایس او پیز تیار کر رہے ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی  سیریز ساؤتھمپٹن میں کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز 28 اگست سے یکم ستمبر تک کھیلی جائے گی۔
Share
Banner

Aashan Ashfaque

Post A Comment:

0 comments: