(سکر) مینجمنٹ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن اور آکسفیم کے تعاون سے وومین لیڈر شپ ان پبلک لائف پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سکھر مين منعقد کی گئی جس کا مقصد ضلعی انتظامیہ اور سماجی تنظیموں اور کمیونٹی کو پراجیکٹ کے اغراض ومقاصد سے آگاہی دینا تھا پروگرام کے مہمانِ خصوصی جناب عدنان راشد ایڈیشنل کمشنر 1 محترمہ بشریٰ منصور ایڈیشنل کمشنر 2. پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی ایف کی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ اس طرح کے پراجیکٹ نہ صرف عورتوں کی علم آگاہی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ان کے حقوق کی حاصلات میں بھی معاون ہوتے ہیں, عوام کی بہتری کے لئے ہونے والے ہر قدم میں ضلعی انتظامیہ آپ کے ساتھ ہے, تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایم ڈی ایف مصطفے راجپر, پراجیکٹ مینیجر فاطمہ نعیم, مانیٹرنگ آفیسر نوید خیال, ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نصیر حسین شاہ, ریجنل ڈائریکٹر وومین ویلفیئر ڈپارٹمنٹ عبدالغفار تھیم, ریجنل ڈائریکٹر ڈپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسن وٿھ ڈس ایبیلٹیز عبدالقدوس میمن, اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زبیر مہر, سیاسی سماجی کارکن عذرا جمال,غزالا انجم, مرتضی گھانگرو,اور انور مھر نے کہا کہ دیہی علاقے کی خواتین کو ضرورت ہے کہ انہیں ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی دی جائے اور ان سے متعلقہ اداروں کو بھی ترقی یافتہ بنایا جائے تاکہ وہ اور بہتر طریقے سے کام کر سکیں ـ
Search This Blog
Powered by Blogger.
Blog Archive
- September 2020 (2)
- August 2020 (7)
- July 2020 (7)
- June 2020 (124)
About Me
Click here to load more...











Post A Comment:
0 comments: